• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی واپس لے لی

Oct 21, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سینیٹ سیکریڑی اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوسیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی واپس لے لی اور اب ان کی حفاظت پر پولیس کے دو اہلکار مامور ہیں۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن بلوچستان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
سیکریٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں صادق سنجرانی اور اراکین الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے چیئر مین سینیٹ اور الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اور رکن خیبرپختونخواہ کا عہدہ تین ماہ سے خالی ہے۔