• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ،معید یوسف

Oct 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک 20سال تک پاکستان کو افغانستا ن میں مسئلہ سمجھتے رہے،ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے۔
معید یوسف نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک نیوز پر مبنی بیانیہ آشکار ہوچکاہے،فیک نیوز کا مسئلہ پاکستان نہیں دنیا بھر میں ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم حق بجانب بیانیہ بیان کریں ، مختلف بیانیے مل کر ہی بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسا ملک ہے،پاکستان حقائق پر مبنی قومی بیانیے پر یقین رکھتا ہے،امریکہ سے آنے والے واشنگٹن واپس پہنچتے ہی بدل جاتے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے فرائض سے آگاہ ہے، ہمیں حقیقی قومی بیانیے کو دنیاکے سامنے رکھنے کےلیے میڈیا کی جدتوں کےساتھ چلنا ہوگا،ہم اسٹریٹجک کمیونی کیشن میں دیگر ممالک کے نسبت پیچھے ہیں ،ایک ہی بیانیہ ہر جگہ ایک ہی طرح سے نہیں سمجھا جاسکتا۔