ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)آئی جی پنجاب جناب راو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسا ن اور شفا ف بنا دیا
آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ، اور ڈی پی ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایا ت,ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے طریقہ کا ر کو مزید آسان اور شفاف کردیا ۔سائن ٹیسٹ سے لیکر ڈرائیونگ ٹیسٹ تک تمام امور کی نگرانی ، بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جاتی ہے۔
ٹریفک سائنز کا کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ لیکر امیدواروں کو اسی وقت رزلٹ شیٹ مہیا کر دی جا تی ہے ۔اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے وقت امیدواروں کا اصل شناختی کارڈ چیک کرکے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ شہری اپنے لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک دفتر سے رابطہ کریں اور میرٹ پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔
آئی جی پنجاب جناب راو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسا ن اور شفا ف بنا دیا
