• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کائنات کے بہت سے راز افشا کرنے والی خلائی دور بین “ہبل ٹیلی سکوپ” نے کام کرنا بند کردیا

Oct 28, 2021

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی ہبل سپیس ٹیلی سکوپ نے اس سال دوسری بار کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اندرونی خلائی جہاز کے مواصلات کے ساتھ ہم آہنگی کے مسائل ہونے کے بعد اسے ‘سیف موڈ’ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائنس مشاہدات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،البتہ آلات کی صحت اچھی ہے۔جب ہبل سیف موڈ میں ہوتا ہے، تو یہ کسی بھی آسمانی شے کا مشاہدہ نہیں کرتا اور نہ ہی ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے، لیکن یہ پھر بھی چلتا ہے۔ہبل30 سال سے زیادہ خلا میں ہے،ہبل ٹیلی سکوپ نے پہلی بار1980میں کام کرنا چھوڑ دیاتھا جب اسے کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر کے ساتھ مسائل پیش آئے تھے ۔