• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

داعش امریکہ پر حملہ کر سکتی ہے ، پینٹا گون نے خدشہ ظاہر کردیا

Oct 28, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)پینٹاگون نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں داعش اور القاعدہ اس قابل ہوسکتے ہیں کہ امریکہ کونشانہ بنائیں اور ان کا ایسا ارادہ بھی ہے۔پینٹاگون حکام نے کانگریس کے سامنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبان داعش سے نمٹ سکیں گے یا نہیں اس لیے امریکہ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔