بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) ماں کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ یہ دعا ادراک فورم بہاولپور کے عہدیداران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا ( شعبہ میڈیا اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ) کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کی۔ ادراک فورم کے عہدیداران چیف کوآرڈینیٹر جنید نذیر، چیئرمین عبدالخالق قریشی، صدر انور گریوال، جنرل سیکرٹری انعام الحق راشد، نائب صدر ذیشان لطیف ، سیکرٹری اطلاعات فیض رسول ہاشمی شامل تھے نے گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ مغفورہ کی بخشش، جنت الفردوس میں اعلی مقام ، درجات بلندی کی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔