• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کیوایم سی نے چہیتی سپیج تھراپسٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پرایم ایس بی وی ایچ پرچڑھائی کردی

Oct 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کیوایم سی نے چہیتی سپیج تھراپسٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پرایم ایس بی وی ایچ پرچڑھائی کردی نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں‘ پی ایم اے کی طرف سے ہنگامی اجلاس چیئرمین کے ناروارویہ کی بھرپورمذمت پرنسپل کیوایم سی کے نوٹس نہ لینے پراظہارافسوس‘ آئندہ لائحہ عمل تیارکرکے غیرقانونی اقدام کی بھرپور مخالفت کافیصلہ‘باوثوق ذرائع کے مطابق ای این ٹی وارڈ میں سپسیج تھراپسٹ کے عہدے پر شمائلہ عزیز مبینہ طورپر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان کی سفارش پربھرتی ہوئی تھی لیکن اس نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نہ صرف غفلت کامظاہرہ کیابلکہ وارڈ میں داخل مریضوں کوبھی اپنے پرائیویٹ کلینک پرآنے کی ترغیب دیتی رہی جس پرایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹرمحمدیونس وڑائچ نے اس کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع کرنے سے انکارکردیالیکن چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان نے زبردستی توسیع لسٹ میں اس کانام ڈلوادیا ایم ایس نے اعتراض کیاتوچیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان آپے سے باہر ہوگیااوربدتمیزی پراترآیا اورایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر یونس وڑائچ کونوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں دینے لگاادھرپرنسپل کیوایم سی ڈاکٹرنیاز مقصود نے بھی چیئرمین کے سامنے ڈٹ جانے کی بجائے ایم ایس پردباؤڈالناشروع کردیاہے کہ وہ چیئرمین ملک طاہراعوان سے معافی مانگ لیں جس پرصدر پی ایم اے ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویرباجوہ کی قیادت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقداہواجس میں پی ایم اے کے صدرڈاکٹرافتخار بھٹی نے کہاکہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیارکررکھاہے جوکسی کی بات سننے کوتیارنہیں کیوایم سی، بی وی ایچ اورڈاکٹرز پر زبردستی مسلط کیاگیا چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اپنی روش تبدیل کرے ورنہ پی ایم اے ان کے دفترکاگھیراؤ اورہسپتال میں ہونیوالی کسی بھی تقریرمیں شرکت کابائیکاٹ کریگی جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ نے کہاکہ ہم نے کسی بھی موقع پرحدسے تجاوزنہیں کیاہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔ ڈاکٹرملک نسیم، ڈاکٹرحماد، ڈاکٹرانفال، ڈاکٹرعلی رخ پیرزادہ اوردیگرنے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کی کارکردگی پرعدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ڈاکٹرکمیونٹی کی تدلیل کررہے ہیں جووہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پرنسپل کیوایم سی ڈاکٹرنیازمقصود کاڈٹ جانے کی بجائے ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹرمحمدیونس وڑائچ پردباؤ ڈالنا قابل افسوس ہے انہیں اپنے پیشہ سے مخلص ہوناچاہیے تھا۔