خانیوال -آج یہاں ضلعی سیکورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے بارے ایک اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں ضلع کے امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں چیف وہپ پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز ایم پی اے سید علی عباس شاہ، رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین شاہ کو موجودہ امن وامان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال علی وسیم نے بریفننگ دی- اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں اور ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہ ڈالنے دیا جائے اور شر انگیز عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔