بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین میں سیٹلائٹ ٹی وی سروسز پرحد سے زیادہ تفریحی پروگرام نشر کرنے پر چارعلاقائی نشریاتی اداروں کو جمعہ کےروز انکوائری کے لئے طلب کیا گیا،زیر تفتیش نشریاتی اداروں میں شنگھائی ، جیانگسو ، ژی جیانگ اور ہونان کےعلاقائی ریڈیو اورٹی وی سٹیشن شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انکوائری کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیرات اور قومی ریڈیو و ٹیلی ویژن انتظامیہ نے حالیہ برسوں میں مرکزی دھارے کی اقدار کو فروغ دینےاورمثبت توانائی پھیلانےمیں چاروں علاقائی نشریاتی اداروں کے تعاون کا اعتراف کیا تاہم انکوائری کے بعد جاری کیے جانیوالے بیان کےمطابق ان چاروں سٹیشنوں کےسیٹلائٹ چینلزمیں حدسےزیادہ تفریحی مواد کی نشریات اورمختلف سطحوں پرتفریحی ستاروں کی مشہوری کی خامیاں موجود ہیں جن کا تدارک ضروری ہے۔
مرکزی حکام نے چاروں سٹیشنوں سےکہاہے کہ وہ اپنے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کو بہتر بنانے، سیاسی شعور کو برقرار رکھنے، سماجی فوائد کو ترجیح دینے اور بنیادی سوشلسٹ اقدار کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کیلئے جامع اقدامات اٹھائیں۔
چین میں حد سے زیادہ تفریحی پروگرام نشر کرنے پر علاقائی نشریاتی اداروں کو انتباہ جاری
