• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہو کر بندہو گیا ؟ جانئے

Oct 30, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 172.26 روپے تھی جس میں کاروبار کے اختتام تک 61 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 171.65 روپے پر بند ہو گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 45 ہزار 946 پوائنٹس پر تھا جس میں دن بھر اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا ، مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 46 ہزار 127 پوائنٹس تک ہوا جس کے بعد پھر واپسی شروع ہو گئی اور انڈیکس اس وقت 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 110 پوائنٹس پر ہے ۔