• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمدفیصل کامران کاکھلی کچہری کے حوالے سے احسن اقدام

Oct 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمدفیصل کامران کاکھلی کچہری کے حوالے سے احسن اقدام،فیلڈ مصروفیات کے دوران بھی ڈی پی اوآفس بہاول پورمیں کھلی کچہری میں آنے والے متعددشہریوں کے مسائل جدیدٹیکنالوجی زوم ایپ کے ذریعے سنے،متعلقہ افسران کو شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے ڈی پی اوآفس رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری،اس سلسلہ کو مزید جاری رکھا جائے گاتاکہ بلاتاخیرشہریوں کے دکھوں کومداوا ہوسکے،میں اطمینان محسوس کرتا ہوں کہ بہاول پور کے شہری مجھ پراعتماد رکھتے ہیں،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کے حوالے سے ایک اوراحسن اقدام،فیلڈ مصروفیات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے۔ کثیر تعداد میں شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کارخ کیا۔اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی کہ ڈی پی اومحمدفیصل کامران فیلڈ مصروفیات کے دوران بھی زوم ایپ کے ذریعے ان کے مسائل سنے گے۔ڈی پی اوکے اس اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا اوردعائیں دیں۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی اونے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے،جو ویژن اورپالیسی لیکر ضلع بہاول پورپولیس کی کمانڈ سنبھالی میں اسی پالیسی کے تحت اپنی تعیناتی کے آخری دن تک عمل پیر ارہوں گا،مجھے یہ بات سن کر اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،شروع ہونے والے اس سلسلہ کو مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ بلاتاخیر شہریوں کے دکھوں کا مداوا اور مسائل میرٹ پر فوری حل ہوسکیں۔