بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں متعددملزمان پابند سلاسل کردئیے،منشیات،ناجائز اسلحہ اورداؤ پرلگی رقم برآمد،مقد مات درج۔معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی اوکی ہدایت پر بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلہ میں تھانہ صدر بہاول پورنے تھانہ کی حدودمیں مخبران کی اطلاع پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو پابند سلاسل کرکے منشیات،ناجائز اسلحہ اورداؤ پرلگی رقم برآمدکرلی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ذوالفقار عرف سدو، شاہد نذیراورعلی احمد کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے1600 گرام چرس اور150 گرام کے قریب آئس نشہ برآمدکرلیا۔ قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدرضوان،لال محمد،ناصر علی، محمداختر اوربلال کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے5800 روپے داؤ پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم محمدعلی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30 بور برآمدکرلیا۔ تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے،معاشرتی امن کو برقرار رکھنا اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔
تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں متعددملزمان پابند سلاسل کردئیے،
