• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور، رحیم یار خان اور بہاول نگر سے شعبہ موسیقی، ڈرامہ، لٹریچر، فائن آرٹ اور کرافٹ سے تعلق رکھنے والے ڈویژن بھر کے شعراء، ادیبوں اور فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Oct 30, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری )پنجاب کونسل آف دی آرٹس انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاول پور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور، رحیم یار خان اور بہاول نگر سے شعبہ موسیقی، ڈرامہ، لٹریچر، فائن آرٹ اور کرافٹ سے تعلق رکھنے والے ڈویژن بھر کے شعراء، ادیبوں اور فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی کے اعلامیہ کے مطابق بہاول پور ڈویژن کے شعراء کرام،ادبا، ڈرامہ رائٹرز،فنکار،میوزیشنز، دستکار اور مصور اپنے کوائف بہاول پور آرٹس کونسل رشیدیہ آڈیٹوریم ماڈل ٹاون اے کے پتہ پر بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوائف ہر لحاظ سے مکمل ہوں جن میں شاعروں،ادیبوں،فنکاروں کے نام، ولدیت،تاریخ پیدائش، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس،رابطہ نمبر،کیٹگری،تجربہ اور حاصل کردہ علاقائی، صوبائی و قومی ایوارڈز کی تفصیل درج کرنی ہوگی۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ ان کوائف کو جلد ہی بہاول پور آرٹس کونسل کی جانب سے ترتیب دی جانے والی ڈائریکٹری میں شامل کرتے ہوئے ایک منظم ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ رجسٹریشن فارم آرٹس کونسل رشیدیہ آڈیٹوریم کے دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے فنکار اپنے کوائف سادہ کاغذ پر بھی لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔آرٹس کونسل کی جانب سے سکروٹنی کے بعدفنکاروں کو رجسٹریشن کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔