اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم کے جلسے جاری ہیں ، پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں جلسے کرے گی ، ریلوے سٹیشن پارک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے آج کے جلسے سے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ، صدر مسل مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف و دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔
ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی ، بیروزگار کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ آج ڈیرہ غازی خان میں ہوگا ، یہ جلسہ ظالم حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ، عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے ۔
پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
