ٹوکیو (نمائندہ خصوصی) جاپان میں ایک نوجوان نے چلتی ٹرین میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
جاپان کی سرکاری نیوز سروس این ایچ کے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں مقامی وقت کے مطابق رات کو آٹھ بجے چلتی ٹرین میں ایک مادہ چھڑکا جس کے بعد آگ لگادی۔ متاثرہ ٹرین دنیا کے سب سے مصروف ترین ریلوے سٹیشن شنجیکو کی طرف جارہی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ عملے کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافروں کو ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے توڑ کر باہر نکالا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے چاقو بھی ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 20 سال ہے۔