• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں پٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ لیکن بھارت میں مسلسل چھٹے روز مہنگا کر دیا گیا ،قیمت کہاں پہنچ گئی ؟ جانئے

Nov 1, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں اس مرتبہ پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم بھارت میں مسلسل چھٹے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھنے والی خام تیل کی قیمت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر سے بڑھنے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ، نئی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے ۔
دہلی میں پٹرول 109.69بھارتی روپے (252 پاکستانی روپے )، ڈیزل 98.42 بھارتی روپے (226 روپے پاکستانی ) میں فروخت ہو رہاہے جبکہ ممبئی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 115.50 بھارتی روپے جبکہ ڈیزل 106.62 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔
بھارت میں مختلف ریاستوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی مختلف ہیں جس کی وجہ مقامہ سطح پر عائد کیئے جانے والے کرائے اور ٹیکسز ہیں ۔
بھارت میں پٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ’ترواننت پورم‘ میں ہے جہاں پٹرول 112.07 بھارتی روپے ہے جبکہ سب سے مہنگا ڈیزل جے پورے میں 108.39 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔