بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ بی وی ایچ ملک طاہر اعوان کی ایم ایس بی وی ایچ کونوکری سے نکلوانے کی دھمکیوں اور نازیباگفتگوکرنے پر وائی ڈی اے کی کال پر ڈاکٹروں کابھرپوراحتجاجی مظاہرہ، پی ایم اے اوروائی ڈی اے نے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ بی وی ایچ کوفوری ہٹانے کامطالبہ کردیا تفصیل کے مطابق چیئرمین بور ڈ آف مینجمنٹ بی وی ایچ ملک طاہر اعوان نے مبینہ طورپراپنی چہیتی سپییچ تھراپسٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پرایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹریونس وڑائچ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس پر وائی ڈی اے بہاولپور کے صدر ڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ کی کال پرڈاکٹروں نے چیئرمین کے دفترکے سامنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے اس احتجاجی مظاہرہ میں پی ایم اے نے بھی بھرپورشرکت کی۔ پی ایم اے کے صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی نے مطالبہ کیاکہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان بی وی ایچ کے مسائل حل کرنے کی بجائے رکاوٹ بن چکے ہیں اوران کی من مانیوں کی وجہ سے تمام نظام درہم برہم ہے فوری طورپر انہیں عہدے سے ہٹایاجائے۔ وائی ڈی اے کے صدرڈاکٹر شہباز حسین بندیشہ نے کہاکہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہر اعوان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے8 سرکاری ملازمین اپنے تحویل میں رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مریضوں کے ٹیسٹوں کوفری کرنے کااختیار بھی ناجائز طورپر استعما ل کررہے ہیں سرکاری وسائل کاناجائز استعمال کسی طورپر قابل قبول نہیں ہے۔ وائی ڈی اے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملک طاہراعوان کی برطرفی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں ڈاکٹروں نے بھرپورشرکت کی۔