• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوئٹہ ، خاران کے چیف چوک کے قریب دھماکہ ، 11افراد زخمی ، 2 کی حالت تشویشناک

Nov 2, 2021

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ کے علاقے خاران میں چیف چوک کے قریب دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا ، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خاران دھماکے کی مذمت کی اور تحقیقات کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس کے مطابق بم دھماکے میں گاڑی اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔