• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ادراک فورم کے عہدیداران نے سینئر صحافی سعید احمد تیمارداری کی۔

Nov 2, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) ادراک فورم کے عہدیداران نے سینئر صحافی سعید احمد تیمارداری کی۔
پندرہ روزہ رسالہ حقیقت کے چیف ایڈیٹر سعید احمد کا گزشتہ روز ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس سے ان کی ٹانگ پر فریکچر آ گیاتھا۔ ادراک فورم کے عہدیداران چیئرمین عبدالخالق قریشی،صدر انور گریوال، کوآرڈینیٹر جنید نذیر، جنرل سیکریٹری انعام الحق راشد، نائب صدر ذیشان لطیف اور سیکرٹری اطلاعات فیض رسول ہاشمی نے ملاقات و تیمارداری کی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللّٰہ پاک سعید احمد پر خاص مہربانی اور جلد صحت یابی عطا فرمائے۔