• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سائنسی ذرائع سے بہتر زرعی پیداوار یقینی طور پر حاصل کی جاسکتی ھے

Nov 2, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)سائنسی ذرائع سے بہتر زرعی پیداوار یقینی طور پر حاصل کی جاسکتی ھے، اشرف شوگر ملز اور گروٹیک کے اشتراک سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں ماہرین زراعت کا کین فیلڈ عملہ سے خطاب۔ گروٹیک سروسز زرعی ماہر طارق سعید نے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرو ٹیک اب ایک معروف کمپنی بننے جارہی ہے اس نے اگرانومک ریسرچ اسٹیشن بہاولپور کے تعاون سے ‘مصنوعی ذہانت: کھاد اور آبپاشی کے انتظام کے لیے جدید سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کا پہلے ہی مظاہرہ کرچکی ھے اور اب کسانوں، تحقیقی اداروں، سپلائرز اور مجموعی سپلائی چین کے لیے دستیاب سیٹلائٹ پر مبنی مختلف خدمات کو متعارف کروا چکی ھے۔ اشرف شوگر ملز کے ہیڈ آف کین ڈویلپمنٹ چوہدری محمد یونس نے اپنے ابتدائیے میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ زراعت کے شعبے میں سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ اس سے فصلوں کے مکمل دورانیے کو مانیٹر کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنائے گی اور زرعی شعبے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔
اس موقع پر بانی فیصل بلال نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اشرف شوگر ملز کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں گروٹیک ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا ہے اور ہم محققین ، کسانوں ، بینکنگ کمیونٹی اور دیگر محکموں کے بھی شکر گزار ہیں کہ وہ اس سیشن کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے کو پیداوار میں کمی اور اس کی مستقبل کی غذائی ضروریات کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس سیمینار میں ہماری بنیادی توجہ اس بات پر ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی نہ صرف زراعت کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہے بلکہ غذائی تحفظ ، پانی کے تحفظ اور کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لیے بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے ہم اپنی کسان برادری کی آمدنی کی سطح کو مزید بڑھا سکتے ہیں گروٹیک کسانوں کو سیٹلائٹ پر مبنی جدید ترین ٹیکنالوجی خدمات تک رسائی فراہم کر رہا ہے اور زرعی زمین کے مسائل ، متاثرہ علاقوں کا تعین ، فصلوں کی صحت اور غذائیت کی ضروریات کو حل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ، کسانوں کو ایک متوازن کھاد کے منصوبے کے لیے سفارشات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زرعی لاگت کو کم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر طارق سعید کی قیادت میں گروٹیک کی زرعی ماہرین کی ٹیم سائنسی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور کسانوں کو اپنے تجزیے اور سفارشات کے ساتھ رہنمائی کر رہی ہے۔
ہماری کمپنی نے ایک ایپلی کیشن ، ایپ بھی تیار کی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو متعلقہ معلومات فراہم کر رہی ہے اور اس میں کسانوں کے لیے ای شاپس جیسی سہولت بھی شامل ہوگی۔ یہ ایپ مکمل زرعی لائف سائیکل کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مصنوعات اور ان کی قیمت فراہم کرے گا۔ اب تک کارپوریٹ سیکٹر اور کسانوں کو انفرادی طور پراپنی خدمات فراہم کر چکا ہے۔