بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)چوہدری ولی دادچیمہ کی محمدطارق ٹھیکیدار کی رہائشگاہ آمد، چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت،دعائے مغفرت کی۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈورکس چوہدری طارق بشیرچیمہ کے فرزند چوہدری ولی داد چیمہ نے گزشتہ روز محمدطارق ٹھیکیدار کی رہائشگاہ پر ان کے چھوٹے بھائی چوہدری عبیدکے چچا اور میاں حسنین شفقت کے والد کی وفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے اظہارتعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پرتنویراشرف رامے، چوہدری حیدر،ملک ابراہیم اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری ولی دادچیمہ نے کہاکہ بہاولپورضلع کی تعمیروترقی کیلئے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کی خدمات لائق تحسین ہیں، طارق بشیرچیمہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں، انشاء اللہ کامیاب ہوکر اپنے والد طارق بشیرچیمہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنے حلقے کی عوام کی بھرپورخدمت کروں گا۔