• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سول لائنز پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں

Nov 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سول لائنز پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ قانو ن سے بالاترکوئی نہیں، جرم چھپانے والے بھی قانون کے مجرم ہوتے ہیں۔ ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پرمتعدد ہوٹلزکو چیک کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ہوٹل منیجر سمیت ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں اصغر،مختیار،انصر،عرفان،یاسر،آصف،نصیر اورآصف شامل ہیں۔ ان کے خلاف پنجاب عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ قانو ن سے بالاترکوئی نہیں، جرم چھپانے والے بھی قانون کے مجرم ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی اونے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو جاری ہدایات کے دوران کیا۔