• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سٹی احمدپوشرقیہ پولیس کی کارروائی

Nov 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سٹی احمدپوشرقیہ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگریAکامجرم اشتہاری 01 سال بعد گرفتار،قتل ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے، تاکہ مقدمات کو یکسوکرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کوریلیف پہنچایاجاسکے جوکہ ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کامجرم اشتہاریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے اسی سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریA کے مجرم اشتہاری رشید احمد کوقریب01سال بعد گرفتار کر لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب وایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں،ان پرعمل درآمدکویقینی بنایاجائے اور جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ ان کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے۔عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے