• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر صارفین کی تنقید کا نشانی بن گئی

Nov 4, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)حال ہی میں پاکستانی انٹرنیشنل ایوارڈ شو (آئی پی پی اے) ترکی میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان انڈسٹری کی تمام مشہور شخصیات شامل تھی۔اس ایوارڈ شو میں پاکستان خواتین اداکارائیں اپنے لباس کے ذریعے منفرد نظر آنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہو جاتی ہیں۔تاہم یہ صارفین پر ہوتا ہے کہ وہ ان کی تعریف کرتے ہے یا تنقید کرتے ہیں۔انھیں اداکاراوں میں پرواز ہے جنوں کی اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہے جن کے لباس نے ان کے مداحوں کو کوئی خاص خوشی نہیں دی بلکہ انھوں نے ہانیہ عامر کو اپنی رائے کے ذریعے کافی آڑے ہاتھوں لیا ہانیہ نے گلابی بغیر بازوﺅں والے لباس کے ساتھ بال پیچھے بنا کر ریڈ کاپٹ پر جلوہ گر ہویں ۔ ہانیہ کے لباس پر انکشاف کا لیبل لگا ہوا تھا ۔
جب ہانیہ نے تصاویر سوشل میڈینا پر لگائی تو لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کمنٹ کے ذریعے کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ جلدی بہت تھی اس لیے سوچا کی بوری ہی لپیٹ لیتی ہوں۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کی ڈریسنگ سینس تو زیرو ہوتی جا رہی ہے،آنے والے دنوں میں ہانیہ اور علی رحمان دونوں وجاہت روئف کی نئی مزاحیہ فلم پردے میں رہنے دو پر کام کر رہے ہیں۔