لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ، درخواست گزار نے وفاق اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ غیر قانونی ہے ، حالیہ اضافہ کابینہ منظوری کے بغیر کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حالیہ اضافے میں پٹرول کی قیمت 8 روپے تین پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا
