• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

این اے 133 کے ضمنی انتخابات، الیکشن ٹریبیونل نے جمشید اقبال چیمہ کی اپیل مسترد کردی

Nov 5, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹریبیونل نے بھی این اے 133 سے جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔
این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل پر سماعت الیکشن ٹریبیونل نے کی ، عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ووٹ سرٹیفکیٹ پر این اے کا نمبر کیوں نہیں آتا ۔
عدالت نے سوال کیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کیا عمل ہے ؟، وکیل متفرق اپیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے سیکشن 36 پر عمل کرنا لازم ہے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ووٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے ،سیکشن 31 ،37 ووٹ ٹرانسفر سے متعلق درخواست دینے کا کہتا ہے ۔
الیکشن ٹریبیونل نے جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت اقبال چیمہ کی اپیلیں مسترد کر دیں ۔