• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملکی حالات پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہوں گے ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

Nov 5, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ملک کا وجود خطرے میں ڈال رہی ہے،ملکی حالات پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہوں گے ۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب پس رہا ہے ،مہنگائی بڑھ رہی ہے ،ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہوچکاہے،آج پٹرول کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ،حکومت کو عوام کے مفادات عزیز نہیں ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کی جائے،یہ ہمیں ڈاکو کہتے ہیں،کیاہمارے دور میں قیمتیں اتنی بڑھی تھیں ، حکومت خفیہ معاہدہ کرتی ہے ، خفیہ معاہدے سے حکومت کے پلے کیا رہ گیا ۔

قومی اسمبلی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اور شورشرابہ کیا ، رانا تنویر کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے کورم ککی گنتی کا حکم دے دیا۔