• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، اتنا اضافہ کہ پاکستانیوں کی چیخیں کے ٹو پہاڑ کی چوٹی پر بھی سنائی دیں

Nov 6, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست کی توثیق کرتے ہوئے بجلی کی قیمت بڑھا دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کیلئے دی گئی درخواست کی تفصیل پڑھیں
نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 68 پیسے جب کہ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے ایک روپیہ 39 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اس سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا گیا ہے جس سے سالانہ 135 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر آج سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔