بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھاپہ مار کرجعلی ڈی پی اے کھادکی سینکڑوں بوریاں پکڑلیں ایک ملزم گرفتار دوسرافرار ہوگیا تھانہ صدر میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج جعلی کھادپولیس نے قبضہ میں لے لی دونمبرمافیاکیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں کسی بھی مافیاکورعایت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمدشفیق کی گفتگو‘ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کودوروزقبل اطلاع ملی تھی کہ جھانگی والی روڈ پرسٹارولاز کے سامنے مالک کریانہ سٹورپرملتان سجاد چنڑ اورراحیل چنڑ ملک جعلی کھادکارکاروبار کررہے ہیں جعلی کھاد تیارکرکرکے کاشتکاروں کوفروخت کررہے ہیں محکمہ زراعت نے خریداری کروانے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمدشفیق کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری طارق جاوید زراعت آفیسر ڈاکٹرسلیمان نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ ماراتومالک کریانہ سٹورکے اندرچھپائی ہوئی جعلی ڈی اے پی کی ایک سوسے زائد بوریاں پکڑلیں جن کوچیک کیاگیاتوان کے اندرپتھر اورمٹی بھری ہوئی تھی محکمہ زراعت کے افسران نے تھانہ صدرکی پولیس بلواکرایک ملزم راحیل چنڑکوموقع پرقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوسرا ملزم سجاد موقع سے فرار ہوگیا محکمہ زراعت کی رپورٹ پرتھانہ صدر بہاولپورنے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے جعلی کھاد کی بوریاں قبضہ میں لے لیں اورمحکمہ زراعت کے افسران نے ڈی پی اے کھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمدشفیق نے کہاہے کہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔