• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تخت لاہور والوں کی بہاولپورکے کاشتکاروں کیساتھ ظالمانہ پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیداوار متاثر ہونے کے بعدگندم کی کاشت میں مشکلات کاسامنا

Nov 6, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) تخت لاہور والوں کی بہاولپورکے کاشتکاروں کیساتھ ظالمانہ پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیداوار متاثر ہونے کے بعدگندم کی کاشت میں مشکلات کاسامنا، ڈائریکٹر ریگولیٹری اتھارٹی محکمہ انہار پنجاب کی نہری پانی تقسیم کی غیرمنصفانہ پالیسی سالانہ نہریں بندششماہی نہروں کوپانی دیدیا، سیکرٹری انہار جنوبی پنجاب کی بہاولپورتعیناتی کے باوجودکاشکارنہری پانی سے محروم ہوگئے چیف انجینئرانہار بھی پانی چھڑوانے میں ناکام، وزیراعلی پنجاب کے دفترکاگھیراؤکرینگے کاشتکارتنظیموں کاشتکاروں کامطالبہ، تفصیل کے مطابق حکومت نے جب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایاہے اورسیکرٹری انہار جنوبی پنجاب کادفتر بہاولپورمیں قائم ہواہے ڈائریکٹرریگولیٹر ی اتھارٹی پنجاب نے من مانیاں کرتے ہوئے بہاولپورکے کاشتکاروں کونہری پانی سے محروم رکھنے کی سازشیں شروع کررکھی ہے کپاس کے سیزن میں نہروں کی بندش کرکے وارہ بندی کے ذریعے نہری پانی دیاگیااورگندم کی کاشت کے موقع پربہاولپورکی تمام نہریں بندکردی گئی ہیں انہارذرائع کے مطابق بہاولپورلنک کینال کا7000 کیوسک پانی منظور شدہ ہے لیکن اسے بندکرکے لودھراں ملتان بہاولنگر اوررحیم یارخان کی نہروں کوپانی دیدیاگیاہے اوربہاولپورکی تمام نہریں بندکردی گئی ہے ہیں جس سے گندم کی کاشت میں کاشتکاروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے چیئرمین فارمرپروٹیکشن پنجاب صاحبزادہ علی اکبرعباسی ملک محمدموسی جوئیہ محمدسلیم انصاری محمدعاشق انصاری محمداکرم شادچوہدری محمدعلی غلام فرید جوئیہ، غلام عباس باجوہ، محمدمشتاق اکرام الحق باجوہ عبدالستارانصاری اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب نے انہیں سیکرٹری انہار جنوبی پنجاب دے کرنہری پانی چھین لیاہے اوراپرپنجاب والے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کامطالبہ کرنے کی سزاکے طورپرنہری پانی بندکرکے ان کیساتھ ظالمانہ اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بہاولپورمیں 40 فیصدگندم پیداہوتی ہے لیکن اس علاقہ کونہری پانی سے محروم کرکے گندم کی کاشت کوناکام بنانے کی سازش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ دیگراضلاع لودھراں ملتان اوردیگرعلاقوں میں زیرزمین پانی میٹھاہے وہاں پرٹیوب ویل کی سہولت میسرہونے کے باوجود ششماہی نہروں کوپانی دیاجارہاہے جبکہ بہاولپورمیں زیرزمین پانی کڑواہونے کے باوجود نہروں کی بندش کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اگرانہارسیکرٹریٹ دے کرنہری پانی چھینناتھا تووہ اپناسیکرٹریٹ واپس لے لیں انہیں نہری پانی کی فراہمی کویقینی بنائے انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے فوری نوٹس لے کر نہری پانی نہ چلایاتووہ بھرپوراحتجاج کرینگے اورشاہراوں پردھرنے دیں گے۔ کاشتکاروں نے پانی کی فراہمی کویقینی بنانے میں سیکرٹری انہارجنوبی پنجاب اورچیف انجینئرانہار کی عدم دلچسپی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔