• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ان چاروں میں سے ہر ایک کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 ملین ڈالر دیئے جائیں گے “امریکہ نے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

Nov 7, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ محکمہ خارجہ نے منشیات کارٹیل کے چار سربراہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو فی پانچ ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیاہے جن میں منشیات کے بے تاج بادشاہ ’ ال چاپو ‘ کا بھائی بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کو الچاپو کے بھائی کے علاوہ اوریلیانو گوزمین-لویرا، جوس سالگوئیرو نیوریز، ہیریبرٹو سالگوئیرو نیوریزبھی مطلوب ہیں ، ان چاروں افراد کے خلاف امریکی انسداد منشیات قوانین کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں ، یہ تمام افراد چرس، کوکین، میتھمفیٹا مائن ، فینٹا نائل کی تقسیم کیلئے بین الاقوامی سازشوں کا حصہ بننے میں ملوث ہیں ۔
نیڈ پرائس کا کہناتھا کہ انتہائی خطرناک مصنوعی منشیات ’ فینٹانائل ‘ امریکہ میں منشیات کی زیادتی سے مارچ 2020 سے 2021 کے درمیان ہونے والی 96 ہزار 779 اموات میں سے 63 فیصد کی ذمہ دارہے ۔ ڈرگ مافیا کے سربراہ یہ چاروں افراد ’ سینا لوا کارٹیل ‘ کی چھتری تلے اپنے آپریشنز چلا رہے ہیں ، جو کہ میکسیکو کی بدنام ترین منشیات کا کاروبار کرنے والی تنطیموں میں سے ایک ہے ، جسے جیل جانے سے پہلے تک ’ الچاپو ‘ چلاتا رہاہے ۔
اسے 2017 میں گرفتار ی کے بعد امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اسے دو سال ٹرائل چلنے کے بعد تاحیات قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔