• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار کون؟؟؟؟

Nov 9, 2021

صرف عمران خان کی حکومت یا مہنگائی مافیا یا اشرافیہ جو قیمت نہ پوچھتی ھے اور نہ قیمت زیادہ ھونے پر اعتراض کر کے انکی حوصلہ افزائی کرتی ھے ؟؟؟؟
میرے خیال کے مطابق صرف حکومت کو اسکا ذمہ دار ٹھہرانا صحیح نہیں بلکہ اسکا اصل ذمہ دار ھمارا بڑے شہروں کا سٹاکسٹ مافیا، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں پرچون والا اور ھر جگہ پر فروٹ والا اور سبزی فروش ھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ھماری انتظامیہ کا بھی اس طرف سے سرف نظر ھے یا نظام کی کمزوریاں ھیں اگر حکومت عوام کو اس بناوٹی مہنگائی سے بچانا چاھتی ھے تو اس کیلئے چند سفارشات حاضر ھیں اور ان کو مزید بہتر بھی بنایا جا سکتا ھے
1: ھمارے AC صاحبان یا جن دوسرے سرکاری افسران کو کروانا دکانیں بند کروانے یا قیمت کے کنٹرول کیلئے میجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جاتے ھیں کہ انکے پاس اپنی اصل ذمہ داریوں کے بعد نہ ھی اتنا ٹائم اور نہ ھی انرجی ھوتی ھے کہ وہ اس طرف توجہ دے سکیں اور اس لوٹ مار کو روک سکیں اس لیئے حکومت کو چاھیے کہ ھر ضلع کے لیول پر ایک پرائس کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو اس طرح کا سسٹم بنائے کہ
2: اس کیلئے جو بھی نوجوان بھرتی کئے جائیں انکی تعلیم کم از کم ماسٹرز ھو اور ان کو گریڈ 17 میں بطور پرائس کنٹرول میجسٹریٹ کا عہدہ دیا جائے
3: انکے دائرہ اختیار میں تمام کریانہ سٹور، ھوٹل، فروٹ، سبزی، کھاد و زرعی ادویات، الیکٹرونک ، الیکٹرک سٹور اور ھر طرح کا دوکاندار آئے۔
4: انکا دائرہ کار 10 کلومیٹر Radius سے زیادہ نہ ھو۔
ھر ہوٹل دوکان ریڑھی پر اس کے بزنس سائز کے مطابق بورڈ آویزاں ھو جس پر ھیلپ لائن کا نمبر اور اس کی پرائس لسٹ آویزاں ھو۔
5: ھر شہر میں ایک ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے جس پر فری اور فوری فون کال کی سہولت کے ساتھ شکایت درج کرنے کا بندوبست ھو
6: اوور چارجنگ کی شکایت درج کروانے والے کہا جائے کہ وہ صرف 10 منٹ انتظار کرے اور میجسٹریٹ وھاں دس منٹ میں پہنچ کر اسکی شکایت سنے اور اس کی تصدیق ھونے کے بعد جرم کی نوعیت کے مطابق فوری طور پر ایکشن لے اور جرمانہ/ قید / دونوں جو بھی لاگو ھوں اس پر عمل کروائے۔
7: اس میجسٹریٹ کا کام آفس میں بیٹھنا نہیں بلکہ ھر وقت اپنے دس کلومیٹر کے ایریا موجود رھنا اور ریٹ لسٹوں اور مہنگائی کنٹرول سنٹر کے ٹال فری نمبر کے آویزاں ھونے کو یقینی بنانا اور وقتا” فوقتا” مختلف جگہ پر پہنچ کر خریداروں سے پوچھنا شامل تھے
8: پنجاب حکومت کا قیمت پنجاب بھی ایک کوئی نظام نہ ھونے سے بہتر نظام ھے لیکن اس میں بہت سے مسائل ھیں جن کی وجہ سے اصل شکایات کا ایک فیصد بھی ممکن نہیں
9: اس پرائس کنٹرول اتھارٹی کے نظام کے تحت بہت سے تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کو نہ صرف روزگار میسر آئے گا بلکہ عوام کو بے جا مہنگائی سے نجات ملے گی اور حکومت اپنے عوام کو ضروریات زندگی بہتر اور سستے داموں مہیا کرنے میں کامیاب ھو گی نہ صرف انکی شکایات کا بہتر ازالہ ھو سکے گا بلکہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو فوری سزائیں ملیں گی اور عوام کو قانون پر عمل ھوتا نظر آئے گا تو عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ھو گا
اس کیلئے سزائیں کیا ھوں کیسے اس نظام کو implement کیا جائے اور اس نظام کو بھی کرپشن فری کیسے بنایا جائے ۔