• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بل گیٹس کو معروف اداکارہ نے شادی کی پیشکش کر دی

Nov 11, 2021

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکر و سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کو کویتی اداکارہ و گلوکارہ نے شادی کی پیشکش کردی۔
کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ورلڈ نیوز کے پبلشر عیاد المحمود کی جانب سے بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔
اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ ہیں۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکرے سے قبل انضمام الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورہ دیدیا
شمس الاسلمی نے مزید لکھا کہ مجھے بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے کی جانیوالی پیش گوئیاں بہت متاثر کرتی ہیں، میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ قبول کریں گے؟
بعدازاں جب یہ خبر مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تو اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔