• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ھانہ چنی گوٹھ پولیس کی کارگزاری،اعوانی پیٹر انجن ڈگی چورگینگ کاسرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار

Nov 11, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی کارگزاری،اعوانی پیٹر انجن ڈگی چورگینگ کاسرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی پیٹرانجن پنکھا ٹیوب ویل برآمد،دوران اینٹروگیشن ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد، مقدمات درج،دیگر تمام ایس ایچ اوز بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کاغذی کارروائیوں کو ترک کرکے حقیقی معنوں میں عوام کو زیادسے زیاد ہ ریلیف دیں،چوری شدہ مال مسروقہ برآمد اور ان کے حوالے کر کے عوام کی نظروں پولیس کے امیج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی نقب زنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی،اعوانی پیٹر انجن ڈگی چورگینگ کے سرغنہ کو03ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔گینگ کے گرفتارملزمان میں شہزاد،اقبال،سمیع اللہ اورشمیم شامل ہیں۔ملزمان تھانہ چنی گوٹھ کے متعددمقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر پیٹرانجن پنکھا ٹیوب ویل 08عددمالیتی05لاکھ روپے برآمدکرلیے۔برآمدشدہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیاجارہاہے۔دوران اینٹروگیشن ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور04 عددبھی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ چنی گوٹھ اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی۔ڈی پی اونے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے،تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اور پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو،آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔