• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سویڈش وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کیلئے درخواست سپیکر کو جمع کروا دی

Nov 12, 2021

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈش وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے – تفصیلات کے مطابق سویڈش وزیراعظم اسٹیفن لوفین کا اپنے عہدے سے استعفی دینے کی درخواست کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے جس کے بعد پارلیمنٹ ارکان اپنا نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ اسٹیفن لوفین سویڈن کے سات سال وزیراعظم رہے ہیں، جبکہ گزشتہ چند روز پہلے بھی لوفین نے اپنی پارٹی سوشل ڈیموکریٹس کی صدارت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سوشل ڈیموکریٹس نے پارٹی اجلاس میں میگڈالینا اینڈرسن کو پارٹی کا نیا صدرمنتخب کر لیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سوشل ڈیموکریٹس اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر میگڈالینا اینڈرسن کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرا لے گی۔