• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونے کی قیمت میں اچانک اتنا زیادہ اضافہ کہ سن کر شادی کی تیاریاں کرنے والے جوڑے پریشان ہو جائیں گے

Nov 12, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے بڑھی ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 2829 روپے اضافے سے 110682 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں بازار میں سونے کی قدر 38 ڈالر بڑھ کر 1863 ڈالر فی اونس ہے۔