• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چینی صدر شی جن پنگ کو ماؤزے تنگ کے برابر درجہ دے دیا گیا

Nov 14, 2021

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پنگ کو چینی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے بانی ماؤزے تنگ کے برابر درجہ دے دیا گیا۔انہیں یہ درجہ ایک تاریخی قرار داد کے ذریعے دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی کمیونسٹ پارٹی پر گرفت اور زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ قرار داد چھٹے پلینری سیشن میں منظور کی گئی ہے ، یہ اجلاس چین میں سب سے زیادہ سیاسی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ شی جن پنگ کو ماؤزے تنگ کے برابر کا درجہ دینے کیلئے جو قرار داد منظور کی گئی ہے اس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 100 سالہ تاریخ، اس کی کامیابیاں اور مستقبل کی حکمت عملی بھی بیان کی گئی ہے۔
چین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی یہ تیسری قرار داد ہے۔ پہلی قرار داد ماؤزے تنگ نے 1945 میں منظور کی تھی۔ ان کے بعد سنہ 1981 میں ڈینگ شیاؤ پنگ کیلئے ایسی قرار داد منظور ہوئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما کیو کنگ شان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی دو قرار دادوں کی طرح یہ تیسری قرار داد بھی پارٹی کے لائحہ عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔