بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی جانب سے مس عائشہ فاروقی کوہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان پنجاب ریجن کانمائندہ منتخب ہونے پرمبارک بادپیش کی تفصیل کے مطابق ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران ایگزیکٹوکمیٹی رانامحمدجہانگیر، ملک پوشین، خالد، تسنیم مرتضی، دبدار مہگل، سیدہ شاہدہ شاہ، علی حسام اشغر نے مس عائشہ فاروقی کوہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کانمائندہ منتخب ہونے پرمبار ک باددیتے ہوئے کہاکہ آپ ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فروغ ترقی اورکامیابی میں اپناحصہ ڈالنے کیلئے بہترین صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے دن رات ایک کرکے اس صنعت کوکامیاب کرینگی۔