• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور اور خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران واضح اکثریت سے جیتیں گے

Nov 16, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہےکہ لاہور اور خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران واضح اکثریت سے جیتیں گے اور نام نہاد تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکال کر دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ این اے 133 لاہور سے چوہدری اسلم گل اور پی پی 206 خانیوال سے میر واثق سرجیس حیدر اپنے مدمقابل امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس شاندار جیت کا سہرا بلاول بھٹو زرداری کے سر سجے گا جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی مقبولیت کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔انہوں کہاکہ مخالف امیدواروں کی ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست کے اثرات آئندہ جنرل الیکشن میں بھی نمودار ہوں گے اور پی ٹی آئی کے پیراشوٹرز ایم این ایز اور ایم پی ایز عبرتناک شکست کے خوف سے بلے کا انتخابی لینا بھی گوارہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کی ہوا اب تیزی سے چل پڑی ہے اور 5 اور 16 دسمبر کو مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے عوام تیر پر مہر لگا کر حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکیں گے۔