بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )تعلقات عامہ بہاول پور کے ریٹائرڈ اہلکار محمد طفیل خان گزشتہ شب بقضائے الہٰی انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ چوک ختم نبوت (فوارہ چوک) میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری سمیت شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں، محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے آفیسرز و سٹاف، مرحوم کے عزیز واقارب اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں انہیں قبرستان ملوک شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی 18 نومبر کو ان کی رہائش کی قریبی مسجد میں ہوگی۔ دعا ان شاء اللہ صبح نو بجے ہوگی۔ مرحوم محمد طفیل کا شمار محکمہ تعلقات عامہ کے خوش گفتار اور ہر دلعزیز ملازمین میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی سروس کا زیادہ عرصہ بہاول پور جبکہ کچھ عرصہ رحیم یارخاں میں گزارا۔ ان کی عمر پینسٹھ سال تھی وہ 17ستمبر2016 ء کو ملازمت سے بطور سینئر کلرک ریٹائر ہوئے۔