بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام معروف سرائیکی و پنجابی افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، سیرت نگار، براڈ کاسٹر اور استاد محترمہ مسرت کلانچوی کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست میں ڈاکٹر عصمت درا نی ا یڈوائزر لٹریری سوسائٹی، حامد نواز خان کو ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی،ڈاکٹر مصطفی زیدی شعبہ فارسی،آئی یوبی، ڈاکٹر ممتاز خان شعبہ شرائیکی، آئی یوبی، شاہد حسین سربراہ شعبہ اردو، پنجاب کالج بہاولپوراور شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ و طلبہ کے علاوہ لٹریری سوسائٹی کے کابینہ اراکین شریک ہوہے۔محترمہ مسرت کلانچوی نے طلبہ و اساتذہ کو اپنے ادبی سفر کی روداد سنائی اور اپنی زندگی کے مختلف گوشوں کے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔انھوں نے سرائیکی زبان و ادب کو لاحق خطرات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے علاقائی زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کی ترویج پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ ان کا تحفظ و فروغ کیسے ممکن ہے۔ محترمہ مسرت کلانچوی نے اپنی مادر علمی میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے دور طالب علمی کو بھی خوب یاد کیا انھوں نیکہا کہ وہ آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کی شکرگزار ہیں کہ ان کو یہ موقع فراہم کیا۔نشست کے اختتام پر ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی ڈاکٹر عصمت درانی نے ڈاکٹر مسرت و دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ آئی یو بی
لٹریری سوسائٹی کی جانب سے سینئر وائس پریذیڈنٹ نے محترمہ مسرت کلانچوی صاحبہ کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام معروف سرائیکی و پنجابی افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، سیرت نگار، براڈ کاسٹر اور استاد محترمہ مسرت کلانچوی کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا
