بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ ماہ اکتوبر،ہزاروں شہری پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پورپرپولیس سے متعلقہ مختلف سروسزسے مستفید ہوئے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا FACE ہیں،ایک چھت تلےFIRکے اندراج کی درخواست سمیت شہریوں کی آسانی اورکسی بھی دشواری کاسامناکیے بغیرپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کی” پبلک سروس پالیسی”کے سپرٹ کے تحت ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہاہے،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے،خدمت مراکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دیناہے۔جس کے تحت شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پوراورپولیس موبائل خدمت مرکزکام کررہی ہے، جہاں پرشہریوں کوFIRکے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول پورمحمدالیاس اوران کی ٹیم نے ماہ اکتوبر میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ اکتوبر کے دوران ہزاروں خدمت مراکزمیں پولیس سے متعلقہ دی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں FIR کے اندراج کی درخواست،کریکٹرسرٹیفکیٹ،FIRsکی کاپی،کرایہ نامہ کا اندراج، تجدیدلرنرپرمٹ، تجدید ریگولر لائسنس،کاغذات کی گمشدگی رپورٹ،گاڑیوں کی ویر یفیکشن،جنرل پولیس ویر یفکیشن،لرنر رینیول،ڈرائیونگ لائسنس آن لائن/کریکشن،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرائم رپورٹ کا اندراج شامل ہیں۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹرجنرل آف پولیس راؤ سردارعلی خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کرتے ہوئے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ
