بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،پیشہ وربھکاری،مجرم اشتہاری کو سہولت دینے والے سمیت متعدد ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورآپریشن کیے جائیں تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہال پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پیشہ ور بھکاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ قائم پورپولیس نے ملزم محمدحسین کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ اورفرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم عاشق حسین کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروش ملزم عرفان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے20 لیٹر جبکہ تھانہ عباس نگر پولیس نے منشیات فروش ملزم محمدشہباز کے قبضہ سے410 گرام چرس برآمدکرلی۔ غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہباز اوراسامہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورآپریشن کیے جائیں تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے ایس ایچ اوز کو جاری کی جانے والی ہدایات کے دوران کیا
پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں
