• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں موجودہ نظام کو ای فائلنگ سسٹم میں تبدیل کرنے کے لئے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا

Nov 16, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں موجودہ نظام کو ای فائلنگ سسٹم میں تبدیل کرنے کے لئے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن شیخ محمد مصطفی ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد راشد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شیخ طاہر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد زمان وٹو اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شیخ محمد طاہر نے ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم(EFOAS) کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کے تمام محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم(EFOAS) لاگو کرنے کے لیے ورکنگ جاری ہے اور آج کا اجلاس بھی (EFOAS)سسٹم کے بارے میں جائزہ کے لیے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ دفتری نظام نئے ای فائلنگ سسٹم پر شفٹ ہوگا اور دفتری نظام میں نہ صرف تیزی آئے گی بلکہ زیادہ موثر اور پہلے سے بہتر ہوگا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے (EFOAS) سسٹم کو مزید آسان اور بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اس کے علاوہ ای فائلنگ کے لئے تیار کی گئی موبائل ایپ کے استعمال کے لیے سیکرٹریٹ کے افسران میں موبائل تقسیم کیے۔