بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
تباہی سرکار کی نااہلی کی سزا قوم بھگت رہی ہے،مافیاز کی سرپرستی کر کے ہر جنس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع خوروں سے مل کر قومی وسائل لوٹ رہے ہیں۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے لٹیرے حکمرانوں کی سیاہ کاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور بجلی گیس جیسی اشیاء کی قلت کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں،ریاست پر ٹھگوں کا ٹولہ حکمرانی کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیازی تو صرف نام کے حکمران ہیں،چالیس چوروں سے ذیادہ ٹھگوں کا ٹولہ ہر مافیا کے ساتھ ملکر ملکی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل ہے،اسی ٹولہ نے سابق صدر آصف علی ذرداری کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کو التواء میں ڈال کر قومی وسائل لوٹے،اگر پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل کر کے مہنگے تیل کی بجائے سستی گیس استعمال کی جاتی تو آج نہ صرف ملکی صنعت ترقی کرچکی ہوتی بلکہ ان سے کمایا جانے والا ذرمبادلہ بھی قرضے اتارنے میں مددگار ہوتا، مہنگا تیل خریدنے والے لٹیرے حکمرانوں نے نہ صرف صنعتی معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ تیل و گیس کی قلت پیدا کرکے جہاں عوام کو بھوکا مارا وہیں قومی وسائل بھی تباہ کر کے ملک وقوم کو قرضوں کے شکنجے میں جکڑا۔سلیم بھٹی نے کہا کہ بھٹو آج بھی پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں،کیونکہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تو ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو نے ملک وقوم کو میزائیل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا،بھٹو نے ایک طرف ہندوستان کی گرفت سے نوے ہزار فوجی رہا کروائے تو ساتھ ہی ہندوستان کے قبضہ سے ضبط شدہ ملکی علاقہ بھی واگزار کروایا،اگر بھٹو نے ریڈیو اسٹیشنز بنوائے تو بے نظیر بھٹو نے پی ٹی وی کے بعد پرائیویٹ چینلز کے ذریعے میڈیا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا،اگر بھٹو نے ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا،ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور پاکستان اسٹیل ملز کی صنعتیں نہ لگائی ہوتیں تو آج پاکستان کے الخالد اور میراج فضاؤں میں شاہین و غوری لے کر وطن عزیز کا دفاع نہ کرسکتے،بھٹو نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں پاکستان کے پسماندہ اضلاع میں بنا کر جہاں تعلیم اور صحت کے شعبے مظبوط کئے وہیں ان پسماندہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے راستوں کی بنیاد ڈالی،سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ بھٹو شہید نے غریب عوام کے لئے سستے گھر اور پلاٹ بنا کر سرکاری شعبے میں عوام کی خدمت کی جبکہ آج کے حکمران بحریہ ٹاؤن اور ڈیفنس ہاؤسنگ کے نام پر غریب عوام کو سستی اور اپنی چھت سے محروم کر کے نام نہاد اشرافیہ کلو نوازنے میں مگن ہیں،لینڈ مافیا سرکاری حکمرانوں کی آشیر باد سے ہر گاؤں اور قصبہ میں عوام کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔بلاول بھٹو برسر اقتدار آکر اپنی سیاسی میراث کی بدولت عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان کی سہولتوں سے خوشحال کرے گی،پیپلز پارٹی اپنے سابقہ ادوار کی طرح سرکاری ملازمین،کسانوں،مزدوروں اور محنت کشوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ صنعتی اور ذرعی شعبوں میں بھی استحکام پیدا کر کے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،
تباہی سرکار کی نااہلی کی سزا قوم بھگت رہی ہے،مافیاز کی سرپرستی کر کے ہر جنس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع خوروں سے مل کر قومی وسائل لوٹ رہے ہیں۔
