بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) سب انجینئرز کے ٹیکنیکل الاؤنسز تمام انجینئرنگ ڈیپارٹمٹس میں 5 فیصد کوٹہ کی بحالی پی ایم آئی یوکی ظالمانہ کاروائیوں کنٹریکٹ سب انجینئرز کوریگولر نہ کرنے پرسب انجینئرز کی تمام تنظیموں نے احتجاج ہڑتال اوردھرنے دینے کااعلا ن کردیااپنے حقوق کی خاطر آخری حدتک جائیں گے افسران نان ٹیکنیکل ہونے کے باوجود ٹیکنیکل الاؤنس لے کرسب انجینئرز کے حقوق سلب کررہے ہیں اب سب انجینئرمیدان عمل میں آچکے ہیں اپنے بچوں کوبھوکانہیں سونے دیں گے۔ صدرسب انجینئر زویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب عامرندیم صدرپاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن پنجاب رانامحمدسلیم صدراے اواے ای پنجا ب نعمان ٹیپو نے بہاولپورمحکمہ اریگیشن آفس میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیااس جلسہ میں محکمہ انہار، محکمہ سی اینڈڈبلیو، محکمہ زرعی انجینئرنگ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، چولستان ترقیاتی ادارہ اوردیگر محکمہ جات کے سب انجینئرز اورترقی پانیوالے ایس ڈی اوزشامل تھے صدرپاکستان ڈپلومہ فیڈریشن انجینئرزایسوسی ایشن پنجاب رانامحمدسلیم نے کہاکہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ٹیکنیکل کام کرنیوالے سب انجینئر ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم اوراے سی کمروں میں بیٹھ کرمال اکٹھاکرنے والے انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنس وصول کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج سے تمام سب انجینئرز فیصلہ کرلیں کہ و ہ انجینئرز کوکسی قسم کاٹیکنیکل کام نہیں سمجھائیں گے صدر سیواپنجاب عامر ندیم نے کہاکہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اوربہاولپورسمیت تمام زونوں میں جلسے کرنے کے بعد3 دسمبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے اور7 دسمبر کولاہورمیں احتجاجی دھرناہوگا جوسب انجینئرز کی قسمت کافیصلہ کن دھرناثابت ہوگا۔ اس جلسہ سے میاں عامررضا، رانابرہان، محمدعلی، عطاالرحمن، محمداختراعوان، محمداعجاز، ارشد محمدمصطفی، محمدشفیق، نوید اشرف، گل محمدساجد مغل، محمدعدنان نیازی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔