سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن میں ایک ٹینس ہال میں آگ بھڑک اٹھی ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن کے شہر ہیلسنگ برگ میں ایک ٹینس ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ پرقابو پانے کے لئے ریسکیو عملہ مسلسل کوششیں کر رہا ہے تا ہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ آگ قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں نا لے سکے، دوسری جانب لوکل انتظامیہ نے ورننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریبی علاقہ میں رہائشی افراد اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور وینٹی لیشن بند کر دیں تاکہ آگ کے شعلوں سے اٹھنے والا دھواں ان کے گھروں میں داخل نہ ہو جائے۔ آگ لگنے کے باعث کسی بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔