ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹی 20 میچ سے قبل کہا کہ ابھی آسٹریلیا اور ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، کوشش ہے کہ سیریز ٹو سیریز ٹارگٹ کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹنگ میں مزید سدھار لاؤں، سکواڈ میں تبدیلی کرنی ہے یا نہیں سلیکٹرز کے ساتھ بات کروں گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کافی ساری مثبت چیزیں سامنے آئی ہے، ٹیم متحد ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ٹی 20 میچز 19، 20اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی 20 میچز ڈھاکہ سٹیڈیم جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ چٹو گرام اور دوسرا ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
اعلان کردہ سکواڈ میں حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں موقع دیا جا رہا ہے ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں ۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل بابر اعظم کا اہم پیغام سامنے آگیا
