• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تاریخ میں پہلی بار، ایشیا کے سب سے بڑے ای سپورٹس ٹورنامنٹ 2021 میں 4 ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Nov 18, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) ہاٹ شاٹ- پاکستان کی پہلی سیڈ ہے جو پاکستان میں ای سپورٹس کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بننے جا رہی ہے۔
کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ای سپورٹس ٹورنامنٹ FFPL II کے گرینڈ فائنل کے بعد ٹاپ فور پروفیشنل ای سپورٹس ٹیموں نے فری فائر ایشیا چیمپین شپ 2021 (ایف ایف اے سی) میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
ایف ایف اے سی ایشیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جو 2021 کے آخر میں ایف ایف ڈبلیو ایس کی جگہ پر منعقد ہوگا اور اس کی انعامی رقم چار لاکھ ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ روپے) ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں اییشا کے سات مضبوط ریجنز بشمول پاکستان، انڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، چینی تائی پے، ایم سی پی (ملائیشیا، کمبوڈیا، فلپائن) کی نمائندگی ہوگی۔