• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، عسکری قیادت

Oct 4, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عسکری قیادت نے کہاہے کہ کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا, بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائیگا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں عسکری قیادت کی جانب سے کسی بھی بھارتی مس ایڈ ونچر کے منہ توڑ جواب دینے کے عزم کودہرایا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاک فوج مادر وطن کی عزت ، وقار اور علاقائی خود مختاری کے تحفظ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائیگا ۔کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کوموثر طور پر اجاگر کرنے کوتسلیم کیا ۔کانفرنس میں جیوسٹریٹیجک ، قومی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیاگیا۔